حکومت نے پرائمری تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے بچوں کے لئے مفت
اور لازمی تعلیم قانون 2009 میں ضروری ترمیم کو آج منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں
ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی۔اس کے تحت پرائمری اساتذہ کو کم از کم اہلیت کے طور پر تعلیم و تربیت حاصل
کر لینے کی مقررہ مدت 31 مارچ 2015 سے بڑھا کر 31 مارچ 2019 تک کر دی گئی
ہے۔